in

مریم کی پیشی، پیپلزپارٹی کا بھی نیب آفس جانے کا فیصلہ

مریم کی پیشی، پیپلزپارٹی کا بھی نیب آفس جانے کا فیصلہ

کارکنان بھرپور تیاری کےساتھ آئیں، قمرزمان کائرہ

پیپلزپارٹی نے 26مارچ کو مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی پر ساتھ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وہ 26مارچ کو مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ان کے ہمراہ جائیں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی بھرپور تیاری کے ساتھ آئیں گے۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ نیب آفس کے باہر پیپلزپارٹی کے قافلے کی قيادت وہ خود کریں گے جبکہ سینٹرل پنجاب کے کارکنان بھی ریلی میں شرکت کریں گے۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظور کرلی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناوائرس: ہائی وےپر ہوٹلز کا کاروبار چمک اٹھا

کروناوائرس: ہائی وےپر ہوٹلز کا کاروبار چمک اٹھا

اسپٹنک ویکیسن کی قیمت کئی گُنا زیادہ ہے، ناصرہ اقبال

اسپٹنک ویکیسن کی قیمت کئی گُنا زیادہ ہے، ناصرہ اقبال