in

سانحہ کرائسٹ چرچ: زخمی محمد امين وطن پہنچ گئے

سانحہ کرائسٹ چرچ: زخمی محمد امين وطن پہنچ گئے

دہشتگردی کا يہ واقعہ آج بھی ذہن نشین ہے

سانحہ کرائسٹ چرچ ميں زخمی ہونے والے حافظ آباد کے محمد امين علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

محمد امین نے بتایا کہ میری تیمار داری کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈن، برطانوی شہزادہ ولیم سمیت کئی ممالک کے وفد آئے۔ نیوزی لینڈ حکومت نے اس واقعہ میں رنگ و نسل کا فرق ختم کرتے ہوئے انسانیت کی جو خدمت کی وہ قابل فخر ہے۔ نیوزی لینڈ کے وکلاء اور ججز نے گھر آکر میرا بیان ریکارڈ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کو سزا کے وقت مجھے خصوصی طور پر عدالت بلوایا گیا، دہشتگردی کا يہ واقعہ آج بھی ذہن نشین ہے۔

محمد امین نے بتایا کہ دہشتگرد نے مسجد میں داخل ہو کربے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا، گزشتہ سال دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم نے بھی محمد امین سے ملاقات کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہیری کو شاہی خاندان چھوڑنے کے بعدپہلی ملازمت مل گئی

ہیری کو شاہی خاندان چھوڑنے کے بعدپہلی ملازمت مل گئی

گلشن معمارمیں قبضہ مافیا کیخلاف احتجاج، مظاہرین کا پولیس پرپتھراؤ

گلشن معمارمیں قبضہ مافیا کیخلاف احتجاج، مظاہرین کا پولیس پرپتھراؤ