in

لاہور ہائیکورٹ: مريم نواز کی عبوری ضمانت12اپریل تک منظور

Maryam Nawaz talk with angry mood

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظور کر لی۔

ن لیگ کی نائب صدر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے جاتی امرا کی اراضی کی انکوائری میں ضمانت منظور کی۔ عدالت نے مریم کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے مريم نواز کو 10لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز کے وکیل اعظم نذير تارڑ نے استدعا کی تھی کہ درخواست ضمانت آج ہی بينچ کے روبرو لگا ديں، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے حکم دیا تھا کہ آج ہی درخواست ضمانت لگا دیں اور ضمانت کی فائل آج ہی 12 بجے سے پہلے بینچ کو بھجوا دیں۔

مریم نوازکی نیب میں پیشی،پولیس اوررینجرزتعینات کرنیکافیصلہ

درخواست گزار مریم نواز کے مطابق نیب نے 2انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے اور حکومت کے دباؤ پر نیب درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے۔ نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

مریم نواز نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کی حکومت کو بچانے کے لیے نیب 26مارچ کو گرفتار کرسکتا ہے۔ انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا لاہور ہائی کورٹ درخواست گزار کی عبوری ضمانت منظور کرے۔

لیگی رہنما کے مطابق نیب نے 15سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راولپنڈی:اسمارٹ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں

راولپنڈی:اسمارٹ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں

یوم پاکستان پراعزازات پانے والےشوبزستارے

یوم پاکستان پراعزازات پانے والےشوبزستارے