in

کراچی کے تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

khi lock down

کرونا کيسز ميں اضافے کے سبب کراچی کے ضلع وسطی کی 6 يوسيز ميں 2 ہفتے کيلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا ديا گيا۔

ڈپٹی کمشنر کے نوٹيفیکيشن کے مطابق لاک ڈاؤن لياقت آباد، نارتھ کراچی اور ناظم آباد کی 6 يوسيز ميں 6 اپريل تک لگايا گيا ہے۔

لیاقات آباد کے سی ایریا اور سی ون ایریا، نارتھ کراچی کے سیکٹر 2، 25 اے، بی 14، ڈی 7 اور ڈی 11 جبکہ نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایل اور این میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

کراچی:ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ

متاثرہ علاقوں ميں ہر قسم کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔ ہارٹ اسپاٹ کی نشاندہی ڈسٹرکٹ ہيلتھ آفيسر کی تجويز پر کی گئی۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک لازمی پہننا ہوگا، گروسری اسٹورز اور فارمیسی کے علاوہ تمام کاروبار بند ہوں گے، مریض کے ساتھ صرف ایک شخص کو ساتھ رہنے کی اجازت ہوگی، اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلاگر عظیم خان کی انسٹاگرام پر صباءقمر کو شادی کی پیشکش آگے سے کیا جواب ملا ؟ سوشل میڈیا صارفین خوش ہو گئے 

بلاگر عظیم خان کی انسٹاگرام پر صباءقمر کو شادی کی پیشکش آگے سے کیا جواب ملا ؟ سوشل میڈیا صارفین خوش ہو گئے 

اگرآپ ایماندارہیں توکامیابی مشکل ہے،فریال محمود

اگرآپ ایماندارہیں توکامیابی مشکل ہے،فریال محمود