in

اہم خبر: تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اجلاس آج ہوگا

News-Outlook_urdu-version

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

اسلام آباد، پشاور اور پنجاب کے 7 شہروں میں تعلیمی ادارے 28 مارچ سے کھل جائیں گے یا پھر بندش میں توسیع ہوگی؟ اہم فیصلہ وفاقی وزارت تعلیمات کے اہم اجلاس میں آج ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج سے مختلف شہروں کے دورے شروع کریں گے جس میں اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان کے نام نئی دہلی کے خطوط، بھارتی صدر اور وزيراعظم، بنگلہ ديشی وزيراعظم نے يوم پاکستان پر مبارکباد کا پيغام بھيجا۔

بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماوں کو پی ڈی ايم اتحاد پر بيان بازی سے روک ديا جبکہ مريم نواز نے بھی پيپلز پارٹی کے خلاف بيان دينے سے منع کيا ہے۔

مسلم ليگ ن کے صدر شہباز شريف کو آشيانہ کيس ميں لاہور کی احتساب عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔

 پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بائيو اسکيور ببل ميں رپورٹ کر دی۔ آج مزيد دو کرونا ٹيسٹ ليے جائيں گے۔

لاہور ميں نئے ڈرائيونگ ٹيسٹ سينٹر کا افتتاح آج کيا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران 122 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران 122 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا

آزادکشمیر: بارش، برفباری سے رابطہ سڑکیں چوتھے روز بھی بند

آزادکشمیر: بارش، برفباری سے رابطہ سڑکیں چوتھے روز بھی بند