in

مریم نوازکی نیب میں پیشی،پولیس اوررینجرزتعینات کرنیکافیصلہ

مریم نوازکی نیب میں پیشی،پولیس اوررینجرزتعینات کرنیکافیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کيا گیا ہے۔ نیب لاہور کو ریڈ زون بھی ڈکليئر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نيب لاہور نے 26 مارچ کو مسلم ليگ ن کی نائب صدر مريم نواز کو طلب کيا ہے۔ حکام کا کہنا ہے نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ ادارہ آئین اور قانون کے مطابق ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب رینجرز کی خدمات لینے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ کرونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ نیب لاہور کی جانب سے مریم نواز شریف کو دو کیسز سے متعلق تفتیش کیلئے نیب دفتر طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ پی ڈی ایم کے کارکنان بھی اظہار یکجتی کیلئے پہنچیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاور:موسلادھاربارش،بی آرٹی کی چھتیں ٹپکنےلگیں

پشاور:موسلادھاربارش،بی آرٹی کی چھتیں ٹپکنےلگیں

لڑکی کو ہراساں کرنےپر ایف آئی اے آفیسر معطل

لڑکی کو ہراساں کرنےپر ایف آئی اے آفیسر معطل