in

بحيرہ احمر میں پاکستانی ملاح پھنس گئے

بحيرہ احمر میں پاکستانی ملاح پھنس گئے

پندرہ روز تک ڈیزل پیٹول ملےچاول کھانے پر مجبور

عمان سے مصر جانے والا جہاز سعودی عرب کے نزديک بحيرہ احمر ميں پھنس گيا۔

بی بی سی نے جہاز کے کپتان دلدار احمد سے سيٹلائٹ فون پر رابطہ کيا اور کپتان نے بتايا کہ وہ اور ديگر لوگ سمندر کا پانی پی کر گزارہ کر رہے ہیں جبکہ ڈیزل پیٹرول ملے پانی میں چاول ابال کر کھانے پر مجبور ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تمام افراد کی حالت انتہائی خراب ہے، فوری مدد نہيں کی گئی تو ان کی جانيں بھی جاسکتی ہيں۔ جہاز ميں کپتان سميت عملے کے 5 ارکان سوار ہيں۔ جن میں سلام الدین، عبدالغنی، محمد اسماعیل،محمد شفیع اور علی محمد شامل ہیں۔ جو جہاز کو عمان سے مصر لے جارہے تھے تاہم راستے میں پھنس گئے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بحیرہ احمر میں پاکستانی شہریوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اپوزیشن لیڈر کافیصلہ ہوچکا پیپلزپارٹی مانےگی، احسن اقبال

اپوزیشن لیڈر کافیصلہ ہوچکا پیپلزپارٹی مانےگی، احسن اقبال

ایم کیوایم پاکستان کا وفاق سے راہیں جدا کرنےکا عندیہ

ایم کیوایم پاکستان کا وفاق سے راہیں جدا کرنےکا عندیہ