in

راولپنڈی میں 9سالہ لڑکی ریپ کےبعد قتل

FSD child abuse

راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چيچی ميں9 سالہ بچی کے ریپ کے بعد قتل پر لواحقين نے میت کو تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور قاتلوں کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ تیسری جماعت کی طالبہ تھی، 9 سالہ طالبہ گزشتہ شب گھر سے چیز لینے گئی تھی تاہم واپس نہ آئی تو تلاش کرنے پر پڑوسی کے گھر سے لاش ملی۔

بچی کی پھوپھو کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف چاہیے، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اور ہمارے سامنے سزا دیں۔

دوسری جانب ورثاء کی نشاندہی پر محلے دار کو گزشتہ رات ہی گرفتار کرلیا گیاتھا۔

ایس ایس پی آپریشن شعیب محمود کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ایس ایس پی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے مقتولہ بچی کی قریبی قبرستان میں تدفین کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں متھیرا ناقدین پر برس پڑیں 

مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں متھیرا ناقدین پر برس پڑیں 

پیپلز پارٹی، ن لیگ اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے متحرک

پیپلز پارٹی، ن لیگ اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے متحرک