in

پشاور:موسلادھاربارش،بی آرٹی کی چھتیں ٹپکنےلگیں

پشاور:موسلادھاربارش،بی آرٹی کی چھتیں ٹپکنےلگیں

کئی کئی فٹ پانی سڑکوں پر جمع

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلاد ھار بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا۔ بارش کے باعث بی آر ٹی گلہبار اسٹیشن کی چھتیں ٹپکنے لگیں، جب کہ شہر کی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔

پشاور ميں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ برستی بوندوں نے ميونسپل اداروں کی کارکردگی کا پول کھول ديا۔ برسات کی وجہ سے شہر کے نشيبی علاقے تالاب ميں تبديل ہوگئے۔

برستا پانی اطراف کے گھروں ميں بھی داخل ہوگيا ہے، جس کی وجہ سے شہريوں کو شديد مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے پانی سے بی آرٹی گلبہار اسٹیشن کی چھت بھی ٹپکنے لگی۔

کالام ميں سفيدی چھائی تو سياحوں کی موجيں لگ گئيں۔ ایبٹ آباد ، نتھياگلی اور ايوبيہ ميں بھی بادلوں نے رنگ جمايا۔ مالم جبہ ميں آسمان سے گرتے گالوں نے مناظر کو اور بھی حسين کرديا۔ دیر کے ميدانی علاقوں ميں بادل برسے، جب کہ کمراٹ ميں سياحوں کی بڑی تعداد نےحسين موسم کو انجوائے کيا۔ مانسہرہ اور نوشہرہ میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

سوات ميں لائیکوٹ کے مقام پر گلیشیئر گرنے سے کالام شاہراہ بند ہوگئی۔ کالام مینگورہ کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے مسافر پھنس کر رہ گئے اور پیدل سفر کرنے لگے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حرا اور مانی کی آپس میں لڑائی کس وجہ سے ہوتی ہے؟گھر کی بات باہر آگئی

حرا اور مانی کی آپس میں لڑائی کس وجہ سے ہوتی ہے؟گھر کی بات باہر آگئی

مریم نوازکی نیب میں پیشی،پولیس اوررینجرزتعینات کرنیکافیصلہ

مریم نوازکی نیب میں پیشی،پولیس اوررینجرزتعینات کرنیکافیصلہ