in

ویڈیو: فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں چھٹیاں کیسے گزاریں

ویڈیو: فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں چھٹیاں کیسے گزاریں

خطروں سے کھیل کر جیتنا انکا جنون ہے

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان چند روز قبل کراچی تشریف لائیں اور مصروف دن گزارا۔ سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کے علاؤہ انہوں سیر و تفریح کیلئے بھی کچھ وقت مخصوص کیا اور ساحل سمندر کا رخ کیا۔

کہتے ہیں کہ کوئی کراچی آئے اور ساحل سمندر نہ جائے؟ تو اس کی مثال ایسی ہی کہ کوئی پیاسا کنویں کے پاس جائے اور پانی نہ پیئے۔ وہ افراد جن کا کم کم رخ شہر قائد کی جانب ہوتا ہے، وہ ساحل سمندر سے پر لطیف ضرور ہوتے ہیں۔ اب ہماری وزیر فردوس عاشق اعوان کی مثال ہی لے لیں۔

کراچی میں انہوں نے نہ صرف سمندر سفاری یعنی بوٹ پر سیر کی بلکہ جیٹ اسکی بھی کی۔ سما کے مارننگ شو کے میزبان محمد شعیب بھی فردوس عاشق اعوان سے ملنے پہنچے اور ان کا حال دریافت کیا۔ کراچی میں قیام کے دوران معاون خصوصی کی سر و تفریح سے متعلق کیا مصروفیات رہیں۔ اس کی تفصیلات آپ دیکھ سکیں گے بدھ 24 مارچ کی صبح کو سما کے مارننگ شو نیا دن میں۔ تاہم کچھ جھلکیاں آپ کی دلچسپی کیلئے دی گئی ہیں۔

سیر و تفریح کے ان لمحات کے دوران دونوں میں دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی ہوا۔ میزبان محمد شعیب نے ازراہ مذاق کہا کہ “آپا، سب سے پہلے تو آپ کو گھبرانا نہیں ہے”، جس پر فردوس عاشق نے برجستہ جملہ مارا کہ “گھبرانا آپ نے نہیں ہے”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:کاکول اکیڈمی اورپاک فضائیہ کی تبدیلی گارڈزکی تقریب

ویڈیو:کاکول اکیڈمی اورپاک فضائیہ کی تبدیلی گارڈزکی تقریب

اداکارہ کبریٰ خان نے عمران خان کو ٹویٹر پر ’اَن فالو‘کر دیا لیکن کیوں؟ وجہ بھی سامنے آ گئی 

اداکارہ کبریٰ خان نے عمران خان کو ٹویٹر پر ’اَن فالو‘کر دیا لیکن کیوں؟ وجہ بھی سامنے آ گئی