in

کیا آصف زرداری کیخلاف پرانے کیسز سراٹھائیں گے؟

کیا آصف زرداری کیخلاف پرانے کیسز سراٹھائیں گے؟

نیب سوئس کیس ریکارڈ ڈی سیل کرے، براڈ شیٹ کمیشن

براڈ شیٹ کمیشن نے سوئس مقدمات کا ریکارڈ ڈھونڈ نکالتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے نیب کو جائزہ لینے کی سفارش کر دی ہے جس کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری کے لیے نئے مسائل کھڑے ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

کمیشن رپورٹ کے مطابق سوئس مقدمات کا ریکارڈ 12 ڈپلومیٹک بیگز میں پاکستان پہنچایا گیا تھا جو تاحال نیب کے اسٹور روم میں موجود ہے اور اسے ڈی سیل کرکے نیب کو جائزہ لینا چاہیے کہ اس حوالے کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ عوام کے پیسے کی حفاظت کے لیے ہر اقدام کی حمایت کریں گے جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ جو چاہیں کرلیں آئینی طور پر سوئس مقدمات دوبارہ کھل ہی نہیں سکتے۔

لطیف کھوسہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوئس کیسز میں آصف زرداری کے خلاف فیصلہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 5 رکنی بینچ نے کالعدم تو قرار دیا ہی تھا جبکہ غلط فیصلے کی پاداش میں سپریم کورٹ کے ایک اور ہائیکورٹ کے دو ججز کو سبکدوش بھی ہونا پڑا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حریم شاہ کو کس نے مارا، نام سامنے آگیا

حریم شاہ کو کس نے مارا، نام سامنے آگیا

عورت مارچ کے بعض بینرز ضرورت سے زیادہ ہوتےہیں، متھیرا

عورت مارچ کے بعض بینرز ضرورت سے زیادہ ہوتےہیں، متھیرا