کڑے گھونٹ پینا ہی پڑیں گے، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے کی تصدیق کردی۔ کہتے ہیں جب آئی ایم ایف کا قرض پروگرام چل رہا ہو تو ایسے ميں کڑوے گھونٹ پینا ہی پڑیں گے۔
نمائندہ سماء سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے کی تصدیق کردی۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام جاری ہے، کچھ کڑوے گھونٹ پینا ہی پڑیں گے۔ سابقہ حکومتوں پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ماضی کے معاہدے بھی ہیں۔
وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ ملک کی بہتری کیلئے سیاسی قیمت چُکا رہے ہیں۔ انہوں نے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی بھی حمایت کردی۔