in

پی ڈی ایم کشتی کا شگاف مولانا نے بھر دیا، رانا ثناء اللہ

پی ڈی ایم کشتی کا شگاف مولانا نے بھر دیا، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ نون کے رہنماء رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی کشتی میں جو سوراخ ہوا تھا وہ فضل الرحمان نے بھردیا۔

 لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ پر امن طور پر اراکین اسمبلی پہنچیں گے، انتظامیہ نےحربہ اپنایا تو ذمہ داری چیئرمین نیب کی ہوگی۔ کارکنان پر امن طریقے سے اپنی لیڈر کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا بن چکا ہے، مریم نواز کو گرفتارکیا گیا تو یہ غیرقانونی گرفتاری ہوگی۔ مریم نوازکی پیشی کےوقت رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، میں پرامن احتجاج کی مکمل گارنٹی دیتاہوں۔

رانا ثناء نے کہا کہ نیب شہزاد اکبر کےماتحت ہے،انصاف کا ادارہ نہیں، سنا ہے شہزاد اکبر کے پاس چیئرمین نیب کی 3سے4 ویڈیوز موجود ہیں۔ اس لیے وہ نیب کو جو احکامات دیتے ہیں اس پرعملدرآمد کیا جاتا ہے، نیب شہزاد اکبر کےکہنے پرجعلی ریفرنس بنانےبند کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا ادارہ پٹ چکاہے،کسی کواس پریقین نہیں رہا، تمام اپوزیشن جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ استعفے دینے چاہئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گیلانی نااہلی کیس: ترمیم شدہ درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع

گیلانی نااہلی کیس: ترمیم شدہ درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع

معروف پاکستانی ادا کارہ بھی کورونا وائرس کا شکا ر ہو گئیں 

معروف پاکستانی ادا کارہ بھی کورونا وائرس کا شکا ر ہو گئیں