in

اس سال 23 مارچ پریڈ پر کیا ہوگا؟

اس سال 23 مارچ پریڈ پر کیا ہوگا؟

وزیراعظم شریک نہیں ہونگے

محکمہ موسمیات کی جانب سے اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 23 مارچ کو پریڈ والے دن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ہوگی۔

تاہم بارش کتنی ہوگی اور کتنی دیر تک برسے گی اس کے بارے میں حتمی طور پر کوئی نہیں بتا سکتا، ہاں اگر سوچا جائے کہ سرمئی بادلوں سے گھیرے خوبصورت دارالحکومت میں تیز تیز بوندیں برس رہی ہوں تو ماحول کیسا ہوگا؟ سب سے زیادہ فکر تو ان لوگوں کو ہوگی جو صبح صبح فلائی پاسٹ اور ہیلی پاسٹ کے شوق میں ٹی وی چینلز کے سامنے براجمان ہونگے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ پریڈ وینیو میں موجود شائیقین کی نگاہیں بھی آسمان پر لگی ہونگی۔

مگر۔۔۔۔ عین ممکن ہے کہ بارش پریڈ کے آغاز سے اختتام تک رہے اور گھن گرج کرتے جنگی طیاروں اور ہیلیز کا فلائی پاسٹ انتظار ہی رہے۔ اس بارے میں جب ہم نے حاضر سروس فوجیوں سے گفتگو کی تو ان کا کہنا تھا کہ بارش ہویا نہ ہوں پریڈ نہیں رکتی۔ تاہم یہ ضرور ہوتا ہے کہ فلائی پاسٹ منسوخ یا اس کا وقت تبدیل کردیا جاتا ہے۔

گزشتہ 5 سال کے دوران یوم پاکستان پریڈ اسلام آباد ایکسپریس وے کے نام سے مشہور شاہراہ کے کنارے پر واقع شکر پڑیاں گراونڈ میں منعقد ہوتی رہی ہے، مگر  30 سال سے زائد عرصہ تک مسلح افواج کی پریڈ کے انعقاد کے مقامات مسلسل تبدیل ہوتے بھی رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موٹروے کیس کا فیصلہ اداکارہ اشنا شاہ کا موقف بھی آگیا

موٹروے کیس کا فیصلہ اداکارہ اشنا شاہ کا موقف بھی آگیا

وزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس آگئیں

وزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس آگئیں