in

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سےبارش

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سےبارش

23 مارچ کو بھی موسلا دھار بارش کا امکان

اسلام آباد اور راول پنڈی میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

ملک بھر میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کا آغاز ہفتے سے ہوا۔ چلاس میں کوہستان کوژک میلہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ ریشم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل چھا گئے۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقوں ایبٹ روڈ، لکشمی چوک ،ڈیوس روڈ ،گڑھی شاہو میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی۔ انارکلی، مال روڈ، جیل روڈ ،گلبرگ ،جوہرٹاون، فیروز پور روڈ، ٹھوکر اور اسلامپورہ میں بونداباندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی لوٹ آئی۔

پنجاب کے دیگر شہروں میاں چنوں، چشتیاں، رینالہ خورد، جھنگ، شورکوٹ، احمد پور شرقیہ سمیت علاقوں میں بھی بارش سے درجہ حرارت میں گر گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناکی تیسری لہرمیں شدت:این سی اوسی کااجلاس آج ہوگا،اہم فیصلےمتوقع

کروناکی تیسری لہرمیں شدت:این سی اوسی کااجلاس آج ہوگا،اہم فیصلےمتوقع

حبیب بینک لمیٹڈ (HBL ) کا تاریخ ساز قدم,  بیجنگ چین میں برانچ کا افتتاح کردیا

حبیب بینک لمیٹڈ (HBL ) کا تاریخ ساز قدم,  بیجنگ چین میں برانچ کا افتتاح کردیا