in

کروناکی تیسری لہرمیں شدت:این سی اوسی کااجلاس آج ہوگا،اہم فیصلےمتوقع

کروناکی تیسری لہرمیں شدت:این سی اوسی کااجلاس آج ہوگا،اہم فیصلےمتوقع

ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد بڑھنے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر ( این سی او سی ) کے آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

کرونا وبا کا پھیلاؤ تیز ہونے پر ملک میں پابندیاں سخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ این سی او سی کرے گی۔ متاثرہ علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن، کرونا پھیلاؤ والے علاقوں کو ریڈ زون قرار دینے اور امتحانات کیلئے کھلے اسکول بند کرنے کی تجاویز زیر غور آئیں گی۔

وفاقی دارالحکومت میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے دفعہ ایک سو اٹھاسی نفاذ کیے جانے کا امکان ہے۔ دفعہ ایک سو اٹھاسی کے تحت کرونا کے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کیا جاسکے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر جاری، جس کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب خصوصاً اس سے متاثر ہوا ہے، جس کہ وجہ برطانیہ سے آنے والا کرونا سے مماثلت رکھنے والا وائرس ہے، جس کی شدت کہیں زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی، جب کہ کرونا وائرس سے ایک دن میں مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے اور عوام کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفورملک بالخصوص پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ کرے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبر:سندھ کے مختلف شہروں میں بارش اور تیزآندھی کاامکان

اہم خبر:سندھ کے مختلف شہروں میں بارش اور تیزآندھی کاامکان

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سےبارش

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سےبارش