in

جیل میں قيد سے نہيں ڈرتی،ڈيتھ سيل ميں بھی رہ چکی ہوں،مریم نواز

جیل میں قيد سے نہيں ڈرتی،ڈيتھ سيل ميں بھی رہ چکی ہوں،مریم نواز

اب قربانياں دينے کا نہيں بلکہ حساب لينے کا وقت ہے

مريم نوازنےکہا ہے کہ وہ جیل میں قيد سے نہيں ڈرتی ہیں اورڈيتھ سيل ميں بھی رہ چکی ہیں۔

اتوارکی شام لاہور ميں نون ليگ کے يوتھ کنونشن ميں مریم نواز نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب قربانياں دينے کا نہيں بلکہ حساب لينے کا وقت ہے۔وہ وقت گزرگيا جب نيب جس کوچاہتا تھا اورجہاں چاہتا تھا اٹھا کر بند کرديتا تھا۔نيب اور عمران خان خاطر جمع رکھيں۔اگر26 مارچ کو پیشی کےموقع پرکوئی گڑبڑ کی تو بھرپور مقابلہ کريں گے۔نيب اور عمران خان کيلئے نرم آسامی نہيں بنوں گی۔انہیں لانگ مارچ کا خوف تھا اسلیے26 تاریخ کو نیب نے بلالیا۔

مریم نوازنےمزید کہا کہ نوازشریف نےملک سےدہشت گردی کوختم کیا،نوازشریف کو جھوٹے الزامات پرنااہل کیاگیا، یہ لوگ کہتےتھےکہ نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔آج عوام پوچھ رہےہیں کہ نوازشریف کوکیوں نکالا۔ پچھلے انتخابات سے متعلق انھوں نے کہا کہ 2018کےالیکشن میں ن لیگ کامیاب ہوئی تھی۔ آرٹی ایس بیٹھا کر یہ حکومت مسلط کی گئی اور اب یہ لوگ اب ایک ضمنی الیکشن جیتنےکےقابل بھی نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب حکومت کی کچھ شہروں میں اتوار کو مارکیٹس کھولنے کی اجازت

پنجاب حکومت کی کچھ شہروں میں اتوار کو مارکیٹس کھولنے کی اجازت

تعلیمی اداروں سےمتعلق فیصلہ بدھ کو ہوگا،شفقت محمود

تعلیمی اداروں سےمتعلق فیصلہ بدھ کو ہوگا،شفقت محمود