in

وفاقی کابینہ کی کرونا ویکسینز کی قیمتِ فروخت کی منظوری

وفاقی کابینہ کی کرونا ویکسینز کی قیمتِ فروخت کی منظوری

وفاقی کابینہ نےکرونا کی 2 ویکسینزکی قیمتِ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نےدونوں ویکسینزکی قیمت فروخت کی منظوری سرکلر کےذریعے دی۔روسی ویکسین اسپوٹنک وی کی 2 خوراک پرمشتمل پیک کی قیمت 8 ہزار 449 روپےمقررکی گئی ہے۔ویکسین اسپوٹنک وی کی 4 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 16 ہزار 560 روپےہوگی۔اسپوٹنک وی کی 10 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 40 ہزار 555 روپے مقرر کی گئی ہے۔اسپوٹنک وی کی 20 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 81 ہزار 110 روپےہوگی۔

کنسائیونو کی تیار کردہ کنویڈیسا ویکسین کے فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نےویکسین کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کرنے کی منظوری دی تھی۔ حکومتی فیصلے کی روشنی میں ڈریپ نےزیادہ سےزیادہ قیمت طے کرنے کا فارمولا ترتیب دیا۔ ڈریپ نے عام مارکیٹ میں فروخت نہ کرنے سمیت شرائط بھی عائد کردی ہیں۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے بھی کہا تھا کہ نجی کمپنیوں کو بھی ویکسین درآمد کرنے کی قیمت کے تعین کی بھی حکمت عملی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا کیسزمیں اضافہ،این سی او سی کا اہم اجلاس22 مارچ کوہوگا

کرونا کیسزمیں اضافہ،این سی او سی کا اہم اجلاس22 مارچ کوہوگا

جنوبی افريقہ کيخلاف سيريز بہت اہم ہے، شاداب خان

جنوبی افريقہ کيخلاف سيريز بہت اہم ہے، شاداب خان