in

تعلیمی اداروں سےمتعلق فیصلہ بدھ کو ہوگا،شفقت محمود

تعلیمی اداروں سےمتعلق فیصلہ بدھ کو ہوگا،شفقت محمود

شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ بدھ 24 مارچ کوہوگا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا ہے کہ صحت اورتعليم کےوزراکااجلاس24مارچ کواين سی اوسی ميں ہوگا۔ اجلاس ميں تعليمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فيصلہ ہوگا۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ بچوں،اساتذہ اورعملےکی صحت اولین ترجیح ہے۔انھوں نے تسلیم کیا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک نویت کی ہے اور سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

جمعہ کو پنجاب کےوزیرتعلیم مراد راس نے بتایا تھا کہ صوبےمیں کرونا کے حالات کا جائزہ لے کر چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کریں گےاور اسکولز کھلنے سے پہلے دوبارہ میٹنگ ہوگی۔

این سی او سی کےمطابق 24  گھنٹوں میں 3 ہزار 667 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک روز میں مزید 44 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئےجبکہ سب سے زیادہ پنجاب میں 30 اموات، خیبرپختونخوا میں 6 اموات ہوئیں۔سندھ میں 1، اسلام آباد میں 4 اموات، آزاد کشمیر میں 3 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 843 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 960 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 107 ہوگئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جیل میں قيد سے نہيں ڈرتی،ڈيتھ سيل ميں بھی رہ چکی ہوں،مریم نواز

جیل میں قيد سے نہيں ڈرتی،ڈيتھ سيل ميں بھی رہ چکی ہوں،مریم نواز

کرونا کیسزمیں اضافہ،این سی او سی کا اہم اجلاس22 مارچ کوہوگا

کرونا کیسزمیں اضافہ،این سی او سی کا اہم اجلاس22 مارچ کوہوگا