in

پی ایس 52 عمرکوٹ: ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کامیاب

پی ایس 52 عمرکوٹ: ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کامیاب

امیرعلی شاہ کو ارباب غلام رحیم پر25ہزار ووٹوں کی برتری

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 عمر کوٹ پر ضمن انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ نے کامیابی حاصل کرلی۔

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی عمر کوٹ کی نشست پی ایس 52 پر ضمنی انتخاب میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور پیپلزپارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ کے درمیان مقابلہ تھا۔

دو پولنگ اسٹیشنوں پر امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

پی ایس 52 عمر کوٹ پر ضمنی انتخاب میں 125 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 55 ہزار 995 ووٹ لے کر یقینی طور پر فتح حاصل کرچکے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم 29 ہزار 445 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت میں’لَو جہاد’کے نام پر نفرتیں پیدا کی جارہی ہیں

کسانوں کے خلاف ٹویٹ کے بعد کنگنا رناوت نے ایک اور محاذ کھول لیا

کسانوں کے خلاف ٹویٹ کے بعد کنگنا رناوت نے ایک اور محاذ کھول لیا