in

پنجاب حکومت کی کچھ شہروں میں اتوار کو مارکیٹس کھولنے کی اجازت

پنجاب حکومت کی کچھ شہروں میں اتوار کو مارکیٹس کھولنے کی اجازت

پنجاب حکومت نے راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، چنیوٹ، خانیوال اورڈیرہ غازی خان میں اتوار کے روز مارکیٹس کھولنے کی اجازت ديدی۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی،جہلم، شیخوپورہ، چنیوٹ، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان کے لاک ڈاؤن آرڈرز میں ترمیم کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ جمعہ کے روز ہونےوالی مقامی تعطيل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ان اضلاع میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران مارکيٹيں جمعہ اور ہفتہ کو مکمل بند رہيں گی۔ يہاں اتوار کے روز مارکیٹس کھلی رکھنےکی اجازت دی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ان اضلاع میں مارکیٹس صوبہ بھر میں نافذ احکامات کےمطابق 6 بجے ہی بند ہوں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گزشتہ لاک ڈاؤن میں 15 سو مارکیٹوں میں تاجروں کو کتنا نقصان برداشت کرنا پڑا ؟ اسلام آباد چیمبر کےصدر نے اعدادو شمار پیش کرتےہوئے حکومت سے اپیل کردی 

گزشتہ لاک ڈاؤن میں 15 سو مارکیٹوں میں تاجروں کو کتنا نقصان برداشت کرنا پڑا ؟ اسلام آباد چیمبر کےصدر نے اعدادو شمار پیش کرتےہوئے حکومت سے اپیل کردی 

جیل میں قيد سے نہيں ڈرتی،ڈيتھ سيل ميں بھی رہ چکی ہوں،مریم نواز

جیل میں قيد سے نہيں ڈرتی،ڈيتھ سيل ميں بھی رہ چکی ہوں،مریم نواز