in

مسلم ليگ ن اور جے يو آئی سے عوام کو توقعات ہيں،مریم نواز

مسلم ليگ ن اور جے يو آئی سے عوام کو توقعات ہيں،مریم نواز

دونوں جماعتيں بڑے بڑے جلسےکرسکتی ہيں

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے حوالےسے حکومت نےکچھ نہیں چھوڑا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کامستقبل ان کی اپنی کارکردگی سےجڑاہوا ہے۔

اتوار کوجاتی امرا میں مولانا فضل الرحمان نے مریم نوازاورحمزہ شہباز سے ملاقات کی۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حال ہی ميں بجلی 6 روپے مہنگی کی گئی ہے،حکومت ملک اور قوم کو کہاں تک پہنچانا چاہتی ہےتاہم ہم عوام کی خودمختاری کےساتھ کھڑے ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کاذیلی ادارہ بنانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

نیب سےمتعلق مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ 26 مارچ کومريم نوازکونيب ميں طلب کيا گيا ہے۔نيب کٹھ پتلی ادارہ ہے اور اس ادارے کوکرپشن کرنے کے لئے نہيں بنايا گيا۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ مريم کی نيب ميں پيشی کے وقت پی ڈی ايم کارکن موجود ہوں گے۔انھوں نےکہا کہ بھارت سےمذاکرات کرنااسےدباؤسےنکالنے کاسبب بنے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ نیلم منیر کی سالگرہ کتنے برس کی ہوگئیں؟

اداکارہ نیلم منیر کی سالگرہ کتنے برس کی ہوگئیں؟

خانپور:ڈیم میں گاڑی گرنےسے 2 افراد جاں بحق

خانپور:ڈیم میں گاڑی گرنےسے 2 افراد جاں بحق