in

وزیراعظم کی قرنطینہ کے دوران لی گئی تصویر جاری

وزیراعظم کی قرنطینہ کے دوران لی گئی تصویر جاری

وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ کے دوران لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصویر میں عمران خان سفید قمیض شلوار میں ملبوس کُرسی پر بیٹھے ہیں اور کھڑکی سے باہر کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر تصویر کے ساتھ وزیراعظم کی جانب سے چھوٹا سے پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیک خواہشات اور دعاؤں کیلئے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔ فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج اتوار کو بھی اپنا دفتری کام معمول کے مطابق وڈیو کانفرنس پر کریں گے۔ وزیراعظم اور خاتون اوّل آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے مشکور ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشری عمران میں کرونا کی معمولی علامتیں ظاہر ہوئی ہیں



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بولڈ لباس میں اداکارہ ثنا ءفخر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا پارہ چڑھادیا

بولڈ لباس میں اداکارہ ثنا ءفخر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا پارہ چڑھادیا

اداکارہ نیلم منیر کی سالگرہ کتنے برس کی ہوگئیں؟

اداکارہ نیلم منیر کی سالگرہ کتنے برس کی ہوگئیں؟