in

مودی کاوزیراعظم عمران خان کیلئےنیک خواہشات کا پیغام

مودی کاوزیراعظم عمران خان کیلئےنیک خواہشات کا پیغام

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستانی ہم منصب عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا گیا ہے۔ مودی کی جانب سے عمران خان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پیغام بھیجا گیا۔

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر بھارتی وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی جلد کرونا سے جلد صحت يابی کیلئے دعا گو ہیں۔

دوسری طرف سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے دل اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

چین کے پاکستان میں تعینات سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں عمران خان اور ان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔

پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانے نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان سے فوری اور مکمل صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں، جب کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری، سوئٹزر لینڈ کے سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر نے بھی ٹویٹر پر عمران خان کی جلد صحت یابی اور شفاء کیلئے دعا کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز 20 مارچ کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کی تصدیق معاون صحت ڈاکٹر فیصل اور پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کی، بعد ازاں خاتون اول کے بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی گئی۔

ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم 3 روز قبل کرونا ویکسین سائینو فارم لگوائی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکی سینیٹ نے سی آئی اے چیف کی منظوری دیدی

امریکی سینیٹ نے سی آئی اے چیف کی منظوری دیدی

پاکستان نے8ماہ میں7ارب20کروڑڈالرزسےزيادہ قرضہ ليا

پاکستان نے8ماہ میں7ارب20کروڑڈالرزسےزيادہ قرضہ ليا