in

اہم خبر: ملک بھر ميں لاک ڈاؤن نہيں لگائيں گے،اسد عمر

اہم خبر: ملک بھر ميں لاک ڈاؤن نہيں لگائيں گے،اسد عمر

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر ميں لاک ڈاؤن نہيں لگائيں گے۔ صوبوں کی مشاورت سے فيصلے کريں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں دعا منگی اور بسمہ اغواء کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے بسمہ کیس میں 2 سال بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کا صحت جرم سے انکار۔

مسلم لیگ ف نے آج لیاقت آباد پل پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کا خدشہ۔

کرونا کی تيسری لہر،وزيراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کرونا کاشکار، گھر ميں قرنطينہ ہوگئے۔ رابطے ميں رہنے والوں کے ٹيسٹ ہوں گے۔ وزیراعظم کو 2 روز پہلے ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی مگر وہ ويکسينيشن سے پہلے ہی وائرس سے متاثر ہوچکے تھے۔

موٹر وے زيادتی کيس کے مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا پر موت سنا دی گئی۔ جرمانہ اور جائيداد ضبطی کی سزائيں بھی سنائی گئيں۔

ن لیگی رہنماؤں اورقانونی ٹيم کا مريم نواز کو ضمانت قبل از گرفتاری لینے کا مشورہ۔ منظوری نواز شريف ديں گے۔ ضمانت کیلئے درخواست دیئے جانے کا امکان۔

این اے 249 کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری، شاہد خاقان کی بلاول سے ملاقات ،مفتاح اسماعيل کيلئے حمايت پر بھی وقت مانگ لیا۔ مفتاح اسماعیل کے کاغذات کی اسکروٹنی آج ہوگی۔

عاطف اسلم نے مسرت نذير کا گانا گايا۔ آتے ہی ہر طرف چھايا۔ ايسا بھايا کہ ايک ہی دن ميں ايک کروڑ لوگوں نے سن ليا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوئٹہ: عوامی اجتماعات، سیاحتی ریزورٹ پر پابندی عائد

کوئٹہ: عوامی اجتماعات، سیاحتی ریزورٹ پر پابندی عائد

وزیرستان اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

وزیرستان اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار