in

کرونا کی تیسری لہر، نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کرونا کی تیسری لہر، نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے تمام پروازوں پر 23 مارچ سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی، پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کا استثنیٰ بھی ختم کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشین اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث دنیا بھر سے آنیوالے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، ممالک کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کے دوران دیگر ممالک سے رابطوں سے متعلق نظر ثانی کی گئی ہے، کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، جاپان، نیوزی لینڈ اور سعودی عرب سمیت 20 ممالک شامل ہیں، ان ممالک سے آنیوالے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ کرونا لازمی نہیں، برطانیہ کو کیٹیگری سی سے نکال کر بی میں شامل کردیا گیا ہے، ان ممالک سے آنیوالے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔

سی اے اے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کیٹیگری سی میں جنوبی افریقا، پیرو، برازیل اور پرتگال سمیت 12 ممالک شامل ہیں، ان ممالک سے مسافر، چارٹرڈ اور نجی طیاروں کے پاکستان داخلے پر محدود مدت کیلئے مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا اطلاق 23 مارچ رات بارہ بج کر ایک منٹ سے 5 اپریل 2021ء تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان ممالک سے آنیوالے ایسے مسافر جو پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوٹ کارڈ یا این او سی رکھتے ہیں پر بھی اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوئٹہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنرکا ایک ماہ میں 4بار تبادلہ

کوئٹہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنرکا ایک ماہ میں 4بار تبادلہ

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ