in

عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت سنادی گئی

عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت سنادی گئی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹر وے گینگ ریپ کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عابد ملہی اور شفت بگا کو موت کی سزا دی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے لاہور موٹر وے گینگ ریپ کیس کا فیصلہ کیمپ جیل میں سنایا، جو 2 روز پہلے محفوظ کیا گیا تھا۔

عدالت نے دونوں مجرمان عابد ملہی اور شفت بگا کو سزائے موت، عمر قید و جرمانے کی سزائیں سنادیں۔

گینگ ریپ کے ملزمان شفقت بگا اور عابد ملہی پر جیل میں ہی کیس چلایا گیا تھا، متاثرہ خاتون نے بھی دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا تھا۔

کیس کا چالان 20 فروری کو عدالت میں داخل کیا گیا جبکہ 3 مارچ کو فرد جرم عائد ہوئی، اس کیس کی 3 سے 18 مارچ 2021ء کے دوران مجموعی طور پر 7 سماعتوں میں 40 گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق استغاثہ کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہا، دونوں ملزمان کو ریپ کی دفعہ 376 کے تحت سزائے موت، یرغمال بنانے کے جرم میں دفعہ 365 اے کے تحت عمرقید اور ڈکیتی کی دفعہ 392 میں 14، 14 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں، ساتھ ہی ملزمان کی جائیداد ضبط اور 50، 50 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

موٹروے پر گینگ ریپ کا واقعہ 9 ستمبر 2020ء کو پیش آیا تھا، اس رات ایک خاتون اپنے کم سن بچوں کے ساتھ لاہور سے براستہ سیالکوٹ موٹروے گوجرانوالہ جارہی تھی کہ راستے میں گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا۔ اس دوران 2 ملزمان آئے اور خاتون کو بچوں سمیت قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں ملزمان نے پہلے خاتون کو ریپ کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں قیمتی سامان بھی لوٹ کر فرار ہوگئے، جس میں ایک لاکھ روپے نقدی، زیورات اور ڈیبٹ کارڈ و دیگر اہم اشیاء شامل تھیں۔

ملزم شفقت عرف بگا نے جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الٰہی کے روبرو دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اقبال جرم کرلیا تھا۔ دوسری جانب ملزم عابد ملہی نے تفتیشی افسر کے روبرو اعتراف جرم کیا اور دفعہ 161 کا بیان ریکارڈ کروایا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم عابد ملہی نے خاتون کو 2 مرتبہ جبکہ شفقت نے ايک مرتبہ ریپ کا نشانہ بنایا۔ چالان ميں بتایا گيا ہے کہ ملزمان عابد ملہی اور شفقت کا ڈی این اے میچ کرچکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم ایوارڈ فنکشن میں کیوں نہیں جاتے ؟ پہلی مرتبہ وجہ بیان کر دی 

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم ایوارڈ فنکشن میں کیوں نہیں جاتے ؟ پہلی مرتبہ وجہ بیان کر دی 

عمران خان کی صحتیابی کیلیے سابق کرکٹرز دعاگو

عمران خان کی صحتیابی کیلیے سابق کرکٹرز دعاگو