زکریا یونیورسٹی نے نامیاتی گملے بنالئے
گوبر سے بایو گیس تو بنتی ہی ہے لیکن اب ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ہارٹیکلچر نے اس سے خوبصورت گملے بھی تیار کر لیے۔
وائس چانسلر جامعہ زکریا منصور احمد کنڈی نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوبر سے بنے یہ گملے کچن گارڈننگ کے شوقین حضرات کی دلچسپی کا بھی باعث ہوں گے۔
نامیاتی گملوں کے استعمال کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ گوبر سے بنے ہونگے اس وجہ سے اس میں کسی قسم کی مزید غیر نامیاتی کھاد کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔
ان گملوں کے استعمال سے آرگینک طریقۂ کار پر غذائیت سے بھرپور اور کیمیکل سے پاک سبزیاں حاصل کی جاسکتی ہیں جو انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہیں۔