in

جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میاں جاوید لطیف کے خلاف درج مقدمے میں ریاست سے بغاوت، غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ عام شہری کی درخواست پر تھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا۔

ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔ انہوں نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا۔

درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق رکن قومی اسمبلی نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہرزہ سرائی کی اور اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔ انہوں نے فوجداری، ملکی اور آئینی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے سما ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو وہ پیپلز پارٹی کی طرح پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے بلکہ اس میں ملوث ذمہ داروں کو قوم کٹہرے میں لائے گی۔ بہت بڑا حادثہ ہوجائے گا، ملک پر رحم کیا جائے اور مشرقی پاکستان جیسی کہانی کو دوبارہ نہ دہرایا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حریم شاہ کو اپنی ویڈیوز لیک ہونے کا ڈر ستانے لگا اپنی دوست کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا حیران کن انکشاف

حریم شاہ کو اپنی ویڈیوز لیک ہونے کا ڈر ستانے لگا اپنی دوست کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا حیران کن انکشاف

ليڈز يونائيٹڈ نے فُلہم کو 2-1سے شکست دیدی

ليڈز يونائيٹڈ نے فُلہم کو 2-1سے شکست دیدی