in

اہم خبر: سندھ ميں کتوں کے کاٹنے کے واقعات ميں خوفناک اضافہ

اہم خبر: سندھ ميں کتوں کے کاٹنے کے واقعات ميں خوفناک اضافہ

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

سندھ ميں کتوں کے کاٹنے کے واقعات ميں خوفناک اضافہ۔ ہائيکورٹ سکھر بينچ نے ايم پی ايز فريال تالپر اور اسد سکندر کو معطل کيا۔ سندھ حکومت کا جج پر ہی عدم اعتماد۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔

مرکزی بينک نے مانيٹری پاليسی کا اعلان کر ديا۔ شرح سود آئندہ 2 ماہ کيلئے 7فيصد پر برقرار رہے گی۔ اسٹيٹ بينک کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کی شرح توقع سے زيادہ، تخمينہ 2 سے بڑھا کر 3 فيصد کر ديا۔

وفاق نے کراچی کے جناح اسپتال کا انتظام سنبھالنے کا آغاز کردیا۔ محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں پر لگائے گئے 100ارب روپے کی واپسی کا تقاضہ کرديا۔ ناصر شاہ کہتے ہيں وفاق اسپتال نہيں چلانا چاہتا۔ عوام کا علاج کيسے ہوگا؟۔

حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے فی من مقرر کر دی۔ پیداوار میں 10 لاکھ ٹن اضافے کے باوجود 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا اعلان بھی کر ديا۔

سعودی وزارت صحت نے ضوابط جاری کر ديئے۔ ڈبليو ايچ او کی منظور شدہ ویکسی نيشن کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ 2 ہفتے قبل ویکسین کا کورس مکمل کرنا ہوگا۔

نہ خاتون کی حيا کا پاس نہ انفيکشن کا کوئی خيال۔ لاڑکانہ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کا برا حال۔ ليبر روم ميں آپريشن کے دوران مرد گھومتے رہے، تيمور تالپور کا واقعے کی تحقيقات کا اعلان۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گھرپہنچ کر بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمک کیساتھ کیا ہوا؟

گھرپہنچ کر بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمک کیساتھ کیا ہوا؟

اوبر ڈرائیور کے منہ پر کھانسی والی خاتون کو رہا کردیا گیا

اوبر ڈرائیور کے منہ پر کھانسی والی خاتون کو رہا کردیا گیا