in

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس بحال

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس بحال

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بند ہونیوالی واٹس ایپ، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر سروس بحال ہوگئی، ایپلی کیشنز ڈس کنیکٹ ہونے سے صارفین کے درمیان رابطے ٹوٹ گئے تھے۔

پاکستان میں واٹس ایپ، انسٹا گرام اور فیس بک مسینجر سروسز تقریباً ساڑھے 10 بجے بند ہوئیں، سروس متاثر ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے شکایات کے انبار لگادیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کو موبائل پر واٹس ایپ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، نہ ہی پیغامات وصول ہورہے تھے اور نہ ہی بھیجے جاسکتے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس سروس، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر تقریباً سوا 11 بجے بحال ہوئیں، سماجی رابطوں کی یہ ایپلی کیشنز تقریباً 45 منٹ تک بند رہیں۔

رپورٹس کے مطابق کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر نہ لاگ ان ہو پارہے ہیں اور نہ سروسز استعمال کر پارہے ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ڈاٹ کام کے مطابق دنیا بھر میں صارفین کو دونوں ایپلیکیشنز استمعال کرنے میں مسائل پیش آرہے ہیں۔ بعض صارفین نے فیس بک اور فیس بک میسینجر کی بندش کی بھی شکایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’واٹس ایپ ڈاؤن‘ اور ’فیس بک ڈاؤن‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کی جانب سے شکایات کے انبار لگادیئے گئے، جس میں بتایا جارہا ہے کہ واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام کی سروس بھی متاثر ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واٹس ایپ کی بندش پر جہاں انتہائی سنجیدہ نوعیت کے پیغامات گردش کررہے ہیں وہیں کچھ لوگ اس صورتحال کا مذاق بھی بنا رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر لاگ ان ہونے کی کوشش پر ’سرور ایرر‘ کا پیغام شو ہو رہا ہے جبکہ فیس بک صارفین نے بھی شکایت کی ہے کہ وہ بھی لاگ ان ہونے کی کوشش پر ’ایرر‘ کا سامنا کر رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: امریکی صدر بائیڈن جہاز کی سیڑھیوں پر گرگئے

ویڈیو: امریکی صدر بائیڈن جہاز کی سیڑھیوں پر گرگئے

سوکھے راوی کنارے نسلوں کو سیراب کرنے والی ندی

سوکھے راوی کنارے نسلوں کو سیراب کرنے والی ندی