in

تین وفاقی وزراء سمیت 154 اراکین کی رکنیت معطل

تین وفاقی وزراء سمیت 154 اراکین کی رکنیت معطل

مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن پاکستان نے وفاقی وزراء فواد چوہدری، فہمیدہ مرزا، علی زیدی اور ڈاکٹر عامر لیاقت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ناصر شاہ، شیخ روحیل اصغر سميت 154 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے 154 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 36 منتخب نمائندے اور مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بننے والی 9 خواتین اور 3 غیر مسلم ممبران کی بھی رکنیت معطل کی گئی، سینیٹ کے 3 اراکین سینیٹر مصدق ملک، سینیٹر کامران مائیکل اور سینیٹر شمیم آفریدی بھی معطلی کا سامنا کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ای سی پی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 46 منتخب اور مخصوص نشستوں پر تین خواتین اور 3 غیر مسلم، سندھ سے 5 خواتین سمیت 19 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے مجموعی طور پر 26 اراکین کی رکنیت معطل کی جن میں 21 منتخب نمائندے، 4 خواتین اور غیر مسلم رکن شامل ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی کے بھی 5 منتخب اور ایک خاتون رکن کی ممبر شپ معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو ان تمام اراکین کو قانون سازی کی کارروائی سے باہر رکھنے کیلئے خطوط لکھ دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات ہر سال 31 دسمبر تک جمع کرانا ضروری ہوتا ہے جبکہ انہیں مزید 15 دن کی مہلت دی جاتی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان 154 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں نے مقررہ مدت اور مہلت گزرنے کے باوجود اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی جس پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے رکنیت معطل کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میوزیکل شو”ساؤنڈ اسپرٹ“نے سماں باندھ دیا

پشاور میٹرو:مزید 30 بسیں جلد سسٹم میں شامل ہوں گی

پشاور میٹرو:مزید 30 بسیں جلد سسٹم میں شامل ہوں گی