in

جناح اسپتال کے نئے بورڈآف ڈائریکٹرز کا نوٹیفکیشن جاری

جناح اسپتال کے نئے بورڈآف ڈائریکٹرز کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے کراچی جناح اسپتال کا انتظام سنبھالنے کا آغاز کرديا۔ جناح اسپتال کو وفاق کے تشکيل کردہ بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرديا گيا۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے معاملے کا جائزہ لے رہے ہيں۔

وفاق کی جانب سے سندھ کے سب سے بڑے اسپتال کو سنبھالنے کا پہلا قدم اٹھالیا گیا، جناح اسپتال کراچی کو بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کردیا۔

متن کے مطابق وفاق نے بورڈ آف گورنرز کی تشکيل کا نوٹیفکیشن فيڈرل ميڈيکل ٹيچنک انسٹی ٹيوشنز آرڈيننس کی شق چار کے تحت جاری کردیا۔

جناح اسپتال کا بورڈ آف گورنر مشتاق قاسم چھاپرا، رونق لاکھانی، ڈاکٹر محمد عرفان داؤدی اور راشد خان پر مشتمل ہے۔

وفاق کی جانب سے جاری نوٹيفکيشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت  نے این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے بورڈ آف گورنرز بھی تشکیل دینا شروع کردیئے ہیں۔

نوٹیفیکشن آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کی درخواست کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، وفاقی حکومت کو 100 ارب روپے کلیئر کرنے ہوں گے جو سندھ حکومت نے ان اسپتالوں پر لگائے۔

تحريک انصاف کے رہنماء فردوس شميم نقوی نے سندھ حکومت کو بڑی آفر کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال کے 10 سال کے آڈٹ کا مطالبہ بھی کرديا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہمارے ساتھ مل کر جناح اسپتال چلائے، سياست نہيں عوام کی خدمت کی جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان: کرونا کیسز کی تعداد 8فیصد سےتجاوز کرگئی

پاکستان: کرونا کیسز کی تعداد 8فیصد سےتجاوز کرگئی

آوارہ کتوں کے حملے، حیدرآباداور جامشورو میں 1200سے زائد کیسز

آوارہ کتوں کے حملے، حیدرآباداور جامشورو میں 1200سے زائد کیسز