in

پشاور میٹرو:مزید 30 بسیں جلد سسٹم میں شامل ہوں گی

پشاور میٹرو:مزید 30 بسیں جلد سسٹم میں شامل ہوں گی

شہریوں پشاور میٹرو سروس میں شامل ہونے کیلئے مزید 30 بسیں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ ترجمان کے مطابق جلد یہ بسیں پشاور پہنچ جائیں گی۔

بنیادی طور پر پشاور میٹرو روٹ پر 128 بسیں چلانے کا منصوبہ تھا مگر اب تک صرف 90 بسیں چل رہی ہیں جس کے باعث بی آر ٹی اسٹینشز پر ہر وقت شہریوں کا ہجوم لگا رہتا ہے۔ لوگوں کو بس میں بیٹھنے کی جگہ نہیں ملتی۔ اس لیے شروع دن سے شہری بسوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

گزشتہ برس اگست میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے سماء ٹی وی کو بتایا تھا کہ رش کودیکھتے ہوئے بسوں کی تعداد مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا آغاز میں یہ 70 بسیں تھیں۔ پھر 90 کردی اور آہستہ آہستہ ان کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں میٹرو بسیں کم پڑگئیں، شہریوں کا رش

پیر کو ٹرانس پشاور کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید 30 نئی بسیں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ نئی بسیں 18 میٹر لمبی اور آرٹیکیولیٹڈ ہوں گی۔ ہر بس میں 125 مسافر سفر کرسکیں گے۔

سماء ڈیجٹل نے ترجمان سے پوچھا کہ ان بسوں کا کب تک پشاور پہنچنے کا امکان ہے۔ ترجمان نے کوئی ٹائم فریم دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’انشاء اللہ بہت جلد‘ پہنچ جائیں گی۔ ان کی جانب سے جاری کردہ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے بسوں کی تیاری پر کام جاری ہے۔ ان بسوں کو تیاری کے بعد مختلف تجزیاتی مرحلوں سے بھی گزارا جاتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تین وفاقی وزراء سمیت 154 اراکین کی رکنیت معطل

تین وفاقی وزراء سمیت 154 اراکین کی رکنیت معطل

ویڈیو: حريم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟