in

اسکولوں میں چھٹیوں بڑھانے کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا،مراد راس

اسکولوں میں چھٹیوں بڑھانے کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا،مراد راس

ڈھائی لاکھ کے قریب طلبا کی واپسی ہوچکی ہے

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ کرونا کے دوران اسکول چھوڑنے والے بچے واپس آرہے ہیں۔ ڈھائی لاکھ کے قریب طلبا کی واپسی ہوچکی ہے جبکہ اسکولوں میں چھٹیوں بڑھانے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

لاہورمیں جمعہ کو صوبائی وزیراسکول ایجوکیشن مراد راس نےپریس کانفرنس کی۔ انھوں نے بتایا کہ 45 روز میں 2 لاکھ 46 ہزار طلبا اسکولوں میں واپس آئے جبکہ ایک لاکھ 57 ہزار لڑکیوں کے داخلے ہوئے۔ بے فارم کے ساتھ داخلوں پر اصل ریکارڈ جمع ہورہا ہے۔

مراد راس نےبتایا کہ کرونا کے حالات کا جائزہ لے کر چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کریں گےاور اسکولز کھلنے سے پہلے دوبارہ میٹنگ ہوگی اورنجی اسکولز کے لیے پلان این سی او سی کو دیا جائے گا۔

مراد راس نے مزید بتایا کہ یکساں نظام تعلیم اگست سے نافذ ہوجائے گا۔جو یکساں نظام تعلیم کے خلاف احتجاج کرنا چاہتا ہے وہ کرلےجبکہ پنجاب کے 70 فیصد اسکولز 5000 سے کم فیس والےہیں ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بابراعظم کیخلاف پرچہ، ایف آئی اے قانونی کاروائی مکمل کرے ، عدالت

بابراعظم کیخلاف پرچہ، ایف آئی اے قانونی کاروائی مکمل کرے ، عدالت

مسلسل کمی کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا 

مسلسل کمی کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا