in

لاہور:شاہی قلعہ سے400 سال پرانی سرنگ دریافت

لاہور:شاہی قلعہ سے400 سال پرانی سرنگ دریافت

پانی کی نکاسی اورخفیہ راستےکے طور پر استعمال کیا جاتا تھا

لاہورکےشاہی قلعہ میں 400 سال پرانی سرنگ دریافت ہوئی ہےجس کومغلیہ دور میں پانی کی نکاسی اور خفیہ راستےکے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

لاہور کا شاہی قلعہ مغلیہ فن تعمیر کاعظیم شاہکارہے۔اس یادگارمیں ماضی سےجڑے راز آج بھی منوں مٹی تلےدبے ہوئے ہیں۔ان رازوں سے پردہ اٹھانے کے لئے حال ہی میں شاہی قلعہ سے کھدائی کے دوران چار سو سال پرانی سرنگ دریافت ہوئی۔

موتی مسجد اور مکاتب خانہ کی بحالی کے لئے کھدائی کے دوران سرنگ کے آثار ملے جو دراصل برساتی  ڈرین سسٹم تھا۔سرنگ میں داخل ہوتے ہی مرکزی سرنگ کے ساتھ  کئی چھوٹی سرنگیں بھی ملتی ہیں۔سرنگ کی دیواروں میں چراغ رکھنے کے لئے 10 سے 12 فٹ کے فاصلےپرطاق موجود ہے جبکہ 20 سے 25 فٹ کے فاصلے پرہوا کے گزر نے کا سسٹم بھی رکھا گیا ہے۔

امکان ہے کہ مکمل کھدائی ہونے تک مزید راز بھی سامنے آسکتے ہیں۔ طویل عرصے سے بند سرنگ اور برساتی ڈرین کو625 فٹ تک بحال کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ترک اداکارہ ’حلیمہ سلطان‘ نے خود کو ملکہ قرار دے دیا نئی تصاویر شیئر

ترک اداکارہ ’حلیمہ سلطان‘ نے خود کو ملکہ قرار دے دیا نئی تصاویر شیئر

بابراعظم کیخلاف پرچہ، ایف آئی اے قانونی کاروائی مکمل کرے ، عدالت

بابراعظم کیخلاف پرچہ، ایف آئی اے قانونی کاروائی مکمل کرے ، عدالت