in

جبری گمشدگیاں روکنےکابل:قانون میں ترمیم کرناپڑی توکرینگے،وزیراعظم

جبری گمشدگیاں روکنےکابل:قانون میں ترمیم کرناپڑی توکرینگے،وزیراعظم

ملاقات میں شیریں مزاری بھی موجود تھیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگیوں کو روکنے کیلئے بل پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس بل کو پاس کرنے کیلئے قانون میں ترمیم کرنی پڑی تو وہ بھی کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان سے لاپتا 13 افراد کے اہل خانہ نے عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں 18 مارچ کو ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور پرنسپل سیکریٹری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم سے ملاقات میں لاپتا افراد کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے 3 اراکین نے معاملے پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرنسپل سیکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے کی پیش رفت سے فوری طور پر کمیٹی اراکین کو آگاہ کریں اور آنے والے دنوں میں بھی لاپتا افراد کے اہل خانہ کو معاملے سے آگاہ کرتے رہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق بل جلد پیش کیا جائے گا اور بل پاس کرنے کیلئے قانون میں جس حد تک بھی ترمیم کرنا پڑی، کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رحیم یارخان:تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر اساتذہ تنظیموں کا احتجاج

رحیم یارخان:تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر اساتذہ تنظیموں کا احتجاج

اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر اپنے نام کے آگے ’TI‘ کیوں لگا رکھا ہے اور اس کا مطلب کیاہے؟ آخر کار پتا چل گیا

اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر اپنے نام کے آگے ’TI‘ کیوں لگا رکھا ہے اور اس کا مطلب کیاہے؟ آخر کار پتا چل گیا