in

لودھراں:گاڑی پرفائرنگ،4افراد کے قتل کا مقدمہ درج

لودھراں:گاڑی پرفائرنگ،4افراد کے قتل کا مقدمہ درج

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں

لودھراں میں جمعرات کو گاڑی پر فائرنگ اور 4 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

لودھراں کےعلاقےکہروڑپکا اللہ وریا چوک کےنزدیک گاڑی پرفائرنگ کے واقعےکا مقدمہ مقتولین کے والد اللہ وسایا کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اورچھاپے مارےجارہےہیں۔

پولیس کےمطابق جمعرات کو تحصیل کہروڑپکا میں شاہ پور پھل کے رہائشی 4 افراد عباس،ریاض،مصطفیٰ اور بلال عدالت میں قتل کے مقدمے کی پیشی کے بعد گاڑی میں واپس آرہے تھے جب میلسی روڈ پر اللہ ورایا چوک کے قریب دوسری گاڑی میں سوار مسلح افراد نے انہیں روک کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ تمام افراد موقع پرہی دم توڑ گئے۔فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر ارشد اور عبدالباسط زخمی ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایس ایچ او حبدار خان کے مطابق ایک سال قبل موسی پھل نامی شخص قتل ہوا اور مقتولین اسی مقدمہ قتل کی پیشی کےبعد گھر جارہے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیوٹی فلٹرزاب ہماری زندگیوں کاحصہ ہیں،ہانیہ عامر

بیوٹی فلٹرزاب ہماری زندگیوں کاحصہ ہیں،ہانیہ عامر

رحیم یارخان:تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر اساتذہ تنظیموں کا احتجاج

رحیم یارخان:تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر اساتذہ تنظیموں کا احتجاج