in

اہم خبر:سپریم کورٹ آج ڈسکہ الیکشن کیس کی سماعت کریگا

اہم خبر:سپریم کورٹ آج ڈسکہ الیکشن کیس کی سماعت کریگا

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ سے متعلق کیس کی مزید سماعت آج دوبارہ ہوگی۔

وزيراعظم عمران خان آج مالاکنڈ اور سوات کا اہم دورہ کريں گے۔

کراچی ميں کڈنی ہل پارک پر تجاوزات کے خلاف آپريشن اتوار سے ہوگا۔ امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے رینجرز سے مدد طلب کی گئی ہے۔

سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال۔ الیکشن کمشن کی قائم کردہ آئی ٹی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔ کمیٹی سپریم کورٹ رائے کی روشنی میں اپنی سفارشات کمیشن کو پیش کرے گی۔

لاہور موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ استغاثہ کے 40 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے۔ متاثرہ خاتون کا بھی بیان قلمبند ہوا۔ جیل میں ہی ملزمان کی شناخت کی گئی۔

سندھ ميں کتوں کے کاٹنے کے واقعات۔ ہائيکورٹ سکھر بینچ نے فريال تالپر سميت 2 ايم پی ايز کی اسمبلی رکنيت معطل کرنے کا حکم دے ديا۔

پيپلز پارٹی کے رہنما اعتزار احسن نے عمران خان کو نواز شريف سے بہتر وزیراعظم قرار دے ديا۔ مریم نے پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے فاصلہ پیدا کر لیا ہے۔ کوئی نیا سلیکٹڈ نہیں آئے گا۔ ن لیگ کا موقف لیا جائے۔

دورہ جنوبی افريقہ کے ليے اسکواڈ ميں شامل پينتس کھلاڑيوں کے کووڈ ٹيسٹ ہوئے۔ 1 کھلاڑی کا ٹيسٹ مثبت آيا،تربیتی کیمپ آج سے قذافی اسٹیڈیم ميں ہوگا۔

پاک سرزمين پارٹی کے چيئرمين مصطفی کمال نے آج کوئٹہ ميں جلسے کا اعلان کیا ہوا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لودھراں میں فائرنگ  4 افراد ہلاک 2 زخمی 

لودھراں میں فائرنگ  4 افراد ہلاک 2 زخمی 

وزیراعظم آج سوات مالاکنڈ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج سوات مالاکنڈ کا دورہ کریں گے