in

وزیراعظم آج سوات مالاکنڈ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج سوات مالاکنڈ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج سوات اور مالاکنڈ جائیں گے، جہاں وہ مالاکنڈ یونیورسٹی میں خطاب بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر مواصلات بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

سوات اور مالاکنڈ آمد پر وزیراعظم مقامی رہنماؤں سے ملاقات اور علاقے کے مسائل اور ترقیاتی کاموں پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں زیتون کی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ مہم کے تحت موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری کی جائے گی، جس میں پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ کے علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی صوبئای حکومت نے پورے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ مارکیٹوں کا وقت محدود کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں جب کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 70 یا 80 فیصد سے بڑھ جانے پر مکمل لاک ڈاؤن بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے۔ کرونا وائرس کی شرح بڑھی تو پھر سخت فیصلے کریں گے۔ کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبر:سپریم کورٹ آج ڈسکہ الیکشن کیس کی سماعت کریگا

اہم خبر:سپریم کورٹ آج ڈسکہ الیکشن کیس کی سماعت کریگا

بھارت نےجمہوریت کی پاسداری نہ کی توپابندیاں لگائینگے،امریکی سینیٹر

بھارت نےجمہوریت کی پاسداری نہ کی توپابندیاں لگائینگے،امریکی سینیٹر