in

کروناایس اوپیزکی خلاف ورزیاں، 60شاپنگ مالز اور 26ریسٹورانٹس سیل

کروناایس اوپیزکی خلاف ورزیاں، 60شاپنگ مالز اور 26ریسٹورانٹس سیل

کرونا ايس او پيز کی خلاف ورزی پر فيصل آباد اور سيالکوٹ انتظاميہ حرکت ميں آگئی، کئی دکانيں، شاپنگ مالز اور ريسٹورانٹس کو سيل کرکے جرمانے کر دیے گئے۔

پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی کرونا وائرس تیزی سے پھيل رہا ہے، روزانہ 100 سے زيادہ کيسز آرہے ہيں، عوام کی ايس او پيز پر عمل نہ کرنے پر انتظامیہ نے کارروائیاں شروع کردیں، 60 شاپنگ مالز اور 26 ریسٹورانٹس سیل کر دیئے۔

فیصل آباد میں ہی 2 میرج ہالز، 12 اسکول، 10 مدرسے اور 2 بس اڈوں کو بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیل کرديا گيا، گھنٹہ گھر کے اردگرد مارکیٹوں میں 10 دکانداروں کو 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کيا جاچکا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کو اعتماد میں لیکر گورنمنٹ کی پالیسی کے بارے میں بتایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں پرابلمز آرہی ہیں، اکثر شاپ کیپر اور شاپنگ مالز خلاف ورزی کررہے ہیں، اب ایف آئی آر کا اندراج بھی کردیا گیا ہے۔

ايس او پيز کی خلاف ورزری پر سيالکوٹ انتظاميہ نے بھی ذمہ داروں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں، 2 شادی ہالز، 3 ہوٹل اور 15 دکانوں کو سیل کرکے جرمانے کر دیئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کا کہنا ہے کہ ہم نے آج مختلف بازاروں کا دورہ کیا ہے، مقررہ اوقات کے بعد جو بھی دکان کھلی ملی ہم نے اس کو سیل کردیا، مالکان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی، کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔

سیالکوٹ میں اس وقت 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، انتظاميہ کا کہنا ہے کہ کرونا کيسز ميں کمی نہ آئی تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلوکار عبداللہ قریشی بیٹی کے باپ بن گئے

گلوکار عبداللہ قریشی بیٹی کے باپ بن گئے

ایف بی آر کا شوبز ستاروں کے گرد گھیرا تنگ معروف گلوکار کو نوٹس جاری کردیا گیا

ایف بی آر کا شوبز ستاروں کے گرد گھیرا تنگ معروف گلوکار کو نوٹس جاری کردیا گیا