in

پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپنااپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہے،راجہ ظفرالحق

پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپنااپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہے،راجہ ظفرالحق

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما راجہ ظفر الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتی ہے۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے برملا یہ کہہ رہے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر ہونگے اور ان کا موقف یہ ہے کہ چوں کہ گیلانی سابق وزیر اعظم ہیں اور سینیٹ میں ان کا ایک عام رکن کی حیثیت سے بیٹھنا مناسب نہیں ہوگا۔

راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو یہ اصرار کرنا نہیں چاہیے کہ اپوزیشن لیڈر کی سیٹ انہیں ملے کیوں کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر یہ پہلے ہی طے تھا کہ سینیٹ میں چیئرمین کے لیے پیپلز پارٹی، ڈپٹی چیئرمین جے یو آئی جبکہ اپوزیشن لیڈر نون لیگ سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ن لیگ کی اکثریت کے باوجود پیپلزپارٹی کے مطالبے پر یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا رکن بنایا اوور چیئرمین کیلیے نامزد کیا اسکی کئی وجوہات ہیں کہ وہ نہیں جیت سکے تاہم لیڈر آف اپوزیشن کی نشست بھی پی پی پی کو دی جائے یہ ممکن نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روس کی اسپٹنک 5 کرونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

روس کی اسپٹنک 5 کرونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

عمران خان نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ہیں، اعتزاز احسن

عمران خان نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ہیں، اعتزاز احسن