in

روس کی اسپٹنک 5 کرونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

روس کی اسپٹنک 5 کرونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

کرونا وائرس سے بچاؤ کی روسی ویکسین اسپٹنک 5 جمعرات کی علی الصبح کراچی پہنچ گئی۔ مقامی فارما سیوٹیکل کمپنی اے جی فارما لمیٹڈ نے ویکسین وصول کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اے جی پی حکام کے مطابق روس سے کرونا ویکسین اسپٹنک 5 کی 50 ہزار خوراکیں گزشتہ رات پہلی شپمنٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی ویکسین حکومت سے منظور شدہ نجی اسپتالوں اور انسٹیٹیوشنز کو فراہم کرینگے، جہاں پر یہ ویکسین صاحب استطاعت افراد کو لگائی جائے گی۔

پاکستان میں اے جی فارماسیوٹیک لمیٹڈ واحد کمپنی ہے جسے کرونا وائرس کی ویکسین درآمد اور پرائیوٹ سیکٹر کو فروخت کرنے کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق روسی ویکسین اسپٹنک 5 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اجازت کے بعد ہی فروخت کی جائے گی کیونکہ ابھی تک حکومت پاکستان نے روسی ویکسین کی قیمت فروخت کا تعین نہیں کیا، اس عمل میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگے گا۔

عالمی سطح پر اسپٹنک ویکسین کے نرخ 10 ڈالر ہیں، جو 2 خوراکوں پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کے تقریباً 53 ممالک میں منظوری دی جاچکی ہے۔ دی لینسیٹ میں شائع نتائج کے مطابق روسی ویکسین اسپٹنک 5 کرونا وائرس کے خلاف 91.6 فیصد تک مؤثر ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماء کے پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا۔آکسفورڈ بھی چند دن میں پاکستان پہنچ جائے گی۔

یہ ویکسین ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ویکسین الائنس کوویکس کے تحت مفت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کی دستیابی کیلئے کوویکس سے انتہائی فعال طریقے سے بات چیت کررہے ہیں۔

اس ویکسین کے پہنچنے کے بعد پاکستان میں ویکسینیشن کے اگلے مرحلے کا آغاز آسان ہوجائے گا۔ جس میں 50 سے 60 سال کے افراد کو شامل کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہنڈائی کی ایلانٹراپاکستان میں کب لانچ ہونے جارہی ہے؟ گاڑیوں کے شائقین کیلئے خوشخبری

ہنڈائی کی ایلانٹراپاکستان میں کب لانچ ہونے جارہی ہے؟ گاڑیوں کے شائقین کیلئے خوشخبری

پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپنااپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہے،راجہ ظفرالحق

پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپنااپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہے،راجہ ظفرالحق