in

دوسروں کوچورکہنے والے پوری حکومت چوری کرلیتے ہیں، فضل الرحمان

دوسروں کوچورکہنے والے پوری حکومت چوری کرلیتے ہیں، فضل الرحمان

جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو سیاست میں کیوں آتے ہیں؟

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو سیاست میں آتے کیوں ہیں؟، ہم پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، دوسروں کو چور کہنے والے پوری حکومت چوری کرلیتے ہیں، عمران خان خود کو ’’حکومت چلانے کیلئے نااہل‘‘ تسلیم کریں، ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریکیں رکتی نہیں چاہے سب ساتھ نہ رہیں، ایک آدھ ساتھ نہ رہے تب بھی منزل کی طرف پیشرفت جاری رہتی ہے، اس راستے میں جیل بھی آئے گی اور اقتدار بھی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، جو قوتیں سمجھتی ہیں وہ اس نالائق حکومت کو سہارا دے سکتی ہیں، ان کو بھی سوچنا ہوگا ورنہ قوم ان کے بارے میں بھی کوئی فیصلہ کرسکتی ہے، دوسروں کو چور کہنے والے پوری حکومت چوری کرلیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ایسا مت بنائیں جہاں ایک ادارے کے ساتھ کھڑے ہونیوالے ہی وفادار کہلائیں، طاقتور حکومتیں ملک کی وفادار بنیں، نالائق حکومت کی نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فریال تالپور سمیت 2اراکین سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کرنیکاحکم

فریال تالپور سمیت 2اراکین سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کرنیکاحکم

ایشین فلم فیسٹیول بہترین اداکار کا ایوارڈ پاکستان کے نام 

ایشین فلم فیسٹیول بہترین اداکار کا ایوارڈ پاکستان کے نام