in

بھارتی جارحيت کے باوجود ہتھياروں کی دوڑ ميں شامل نہيں،آرمی چیف

بھارتی جارحيت کے باوجود ہتھياروں کی دوڑ ميں شامل نہيں،آرمی چیف

نیشنل سیکیورٹی پراخراجات بڑھانےسےانسانی ترقی کی قربانی دیناپڑتی ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطےمیں سیکیورٹی چیلنجزکےباوجوددفاع پرکم خرچ کررہاہے۔نیشنل سیکیورٹی پراخراجات بڑھانےسےانسانی ترقی کی قربانی دیناپڑتی ہے۔

اسلام آباد میں سیکورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ آج دنیا کومختلف قسم کی دہشتگردی کاسامناہے۔ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ اور چیلنجزسےنبردآزماہونےکیلئےہمہ جہت حکمت عملی کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انھوں نےکہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کےخلاف طویل جدوجہد کےبعدمنزل کےقریب ہیں۔ پاکستان کی جیوپولیٹیکل حیثیت معاشی ترقی کا باعث بن سکتی ہےاورافغانستان میں امن خطےمیں امن کی ضمانت ہے۔ افغانستان میں قیام امن کیلئےپاکستان کا اہم کردار رہاہے۔

کشمیر سے متعلق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئےمسئلہ کشمیرکاپرامن حل ضروری ہے۔ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی وجہ مسئلہ کشمیر ہےاوراس مسئلے کا حل کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق چاہتےہيں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے،مجھے پھانسی دیدیں،واوڈا

میرا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے،مجھے پھانسی دیدیں،واوڈا

پی ڈی ایم میں اختلافات اور لانگ مارچ ملتوی ہونے کی ممکنہ اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ڈی ایم میں اختلافات اور لانگ مارچ ملتوی ہونے کی ممکنہ اندرونی کہانی سامنے آگئی