in

فارن فنڈنگ کیس:عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے منظور

Supreme Court of Pakistan

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، جب کہ اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ میں 18 مارچ کو کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پر کوئی اعتراض نہیں، کیس کرنے سے قبل اکبر ایس بابر پی ٹی آئی سے نکالے جا چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں تھا کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی رکن قرار دے۔ جسٹس مشیرعالم نے پوچھا کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی سے کب نکالا گیا؟، جس پر وکیل انور منصور نے جواب دیا کہ 26 ستمبر 2011 کو وکیل اکبر ایس بابر نے موقف اپنایا کہ پارٹی سے نکالے جانے کا نوٹس کسی فورم پر پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے معاملے پر اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیدیا

اداکارہ متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیدیا

جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث بھارتی اداکار کو گرفتار کرلیا گیا

جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث بھارتی اداکار کو گرفتار کرلیا گیا