in

اہم خبر:مريم نوازنےدھماکاخیزٹوئیٹ کردی،کئی سوالات کرڈالے

اہم خبر:مريم نوازنےدھماکاخیزٹوئیٹ کردی،کئی سوالات کرڈالے

ذیل میں اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے استعفوں سے انکار کے بعد 24 گھنٹے خاموشی رہی۔ پھر مریم نواز نے بڑا دھماکا کرديا۔ معنی خیز ٹوئٹ میں لکھا اب سلیکٹڈ کا متبادل تیار کیا جارہا ہے۔ سلیکٹڈ کو فکر مند ہونا چاہیے۔ مریم نواز کا اشارہ کس کی طرف ہے سوالات اٹھنے لگے۔ رانا ثنا کہتے ہیں نيا سليکٹڈ سامنے آئے گا تو پتا چلے گا ابھی صرف انفارميشن ہے ليکن اشارہ پيپلزپارٹی کی طرف نہيں۔ پيپلز پارٹی جمہوری جدوجہد ميں پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم کا بے گھر افراد کو چھت فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 1000 سے زائد فلیٹس،500 مکانات تیار، وزيراعظم عمران خان آج 1500 مزدوروں ميں مکان تقسيم کريں گے۔

قومی سلامتی ڈویژن کے زیراہتمام سیکیورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد، مشیر قومی سلامتی معید یوسف 2 روزہ ڈائیلاگ پر بریفنگ دیں گے۔

کویت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح 2 روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ سول اور عسکری قيادت سے ملاقاتيں کريں گے۔

لاہور ميں ليسکو ورکرز اور ريسٹورنٹس ايسوسی ايشن مطالبات کے حق ميں احتجاج کريں گے۔

قومی کرکٹر حسن علی کا کرونا ٹيسٹ پھر مثبت آگيا۔ حسن علی کا کرونا ٹيسٹ آج دوبارہ کيا جائے گا۔ ٹيسٹ منفی آنے والے کھلاڑی آج لاہور پہنچيں گے۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے شہر شہر اسمارٹ لاک ڈاؤن پر کتنا عمل درآمد ہو رہا ہے۔

کراچی کے3 علاقوں ميں مائيکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرديا گيا ديگر علاقوں سے بھی کرونا کی صورت حال سے آگاہ کيا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکانےیکم مئی سےافغانستان سےفوجیں نکالنےسےانکارکردیا

امریکانےیکم مئی سےافغانستان سےفوجیں نکالنےسےانکارکردیا

جب بلال سعیدنےموسیٰ کیلئے گاناگایا

جب بلال سعیدنےموسیٰ کیلئے گاناگایا