in

لاہور میں ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل

Lahore Police

لاہور میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ خاتون کے شوہر نے دوسری شادی کی خواہش میں اجرتی قاتل کے ذریعے دونوں کو قتل کرایا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں 14 مارچ کی رات عائشہ اور اس کی 7 سالہ بیٹی کو بظاہر ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ پولیس نے شوہر دلاور کی مدعیت میں درج کیا۔

پولیس نے تمام پہلوؤں سے تفتیش کا اغاز کیا توپتہ چلا کہ قاتل ڈاکو نہیں تھے، بلکہ مقتولہ کا شوہر دلاور اور ایک شوٹر تھا۔

ملزم دلاور نے سی آئی اے پولیس کی حراست میں اعتراف جرم کرلیا، اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سالی سے شادی کرنا چاہتا تھا، اس لئے بیوی اور بیٹی کو قتل کراکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور لڑکی کے قتل کے حوالے سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم: وزیراعظم کل 1500گھروں کی قرعہ اندازی کرینگے

نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم: وزیراعظم کل 1500گھروں کی قرعہ اندازی کرینگے

‘اس فیلڈ میں اچھی لڑکیاں نہیں چلتیں’

‘اس فیلڈ میں اچھی لڑکیاں نہیں چلتیں’