in

وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

PM-Imran-Khan

وزیراعظم نے آئندہ عام انتخابات سے قبل اصلاحات کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ ديا، جس میں پارليمانی کمیٹی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد انتخابی اصلاحات کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا، جس میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے پارلیمانی اصلاحاتی کمیٹی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

وزيراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں آئندہ عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ہوجائیں، شفافیت برقرار رکھنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلا۔

تین مارچ کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سے ہار گئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے انتخابات شفاف بنانے کی ہدایت کی، بدقسمتی سے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا، کرپٹ پریکٹسز روکنے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہر سطح پر شفاف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات کی بات کی،  سینیٹ انتخابات میں میری جماعت نے اوپن بیلٹنگ کا مطالبہ کیا، قومی اسمبلی میں بل لائے اور سپریم کورٹ بھی گئے، ووٹ کی شفافیت جمہوریت کیلئے ضروری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

واجبات کاتنازع: کے الیکٹرک اور حکومت ثالث مقررکرنے پر متفق

واجبات کاتنازع: کے الیکٹرک اور حکومت ثالث مقررکرنے پر متفق

اداکارہ حرا مانی 10 سال قبل کیسی نظر آتی تھیں؟

اداکارہ حرا مانی 10 سال قبل کیسی نظر آتی تھیں؟