in

مولانافضل الرحمان نےعجلت میں مارچ ملتوی کیا، نثار کھوڑو

مولانافضل الرحمان نےعجلت میں مارچ ملتوی کیا، نثار کھوڑو

پیپلزپارٹی پہلے دن سے استعفوں کےحق میں نہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی نو جماعتیں اسمبلی سے استعفیٰ دینے پر بضد تھیں تاہم پیپلزپارٹی ایوان رہ کر حکومت سے لڑنے کو ترجیع دے رہی ہے۔

سماء کے پروگرام 7سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ مسلم لیگ نون میں بھی ایک ایسا دھڑا تھا جو استعفیٰ دینے کے حق میں نہیں تھا، حکومت کے مخالف جب مارچ کی بات ہورہی تھی تو اس میں یہ شرط نہیں رکھی گئی تھی کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوکر احجتاج کرینگے۔ انہوں کہا کہ ہم سے کہا گیا تھا کہ اگر لانگ مارچ سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا تو استعفیٰ دے دینگے۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم مشترکہ تحریک کا نام ہے، جس میں 9 یا10 جماعتیں ضم نہیں ہوئیں، پی ڈی ایم میں شامل ہر جماعت اپنے آئین و منشور تحت چل رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو عجلت میں لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی نو جماعتیں ایک پیج پر ہیں پیپلزپارٹی نے صرف تھوڑا ٹائم مانگا ہے، پی ڈی ایم سے علیحدگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ وقت سے پہلے کی بات ہے تمام جماعتیں اپنا اپنا موقف اور سیاست پر نظر رکھتی ہیں۔ پی ڈی ایم اتحاد ہے جس کے تحت ہم جدوجہد کررہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں کمی

واجبات کاتنازع: کے الیکٹرک اور حکومت ثالث مقررکرنے پر متفق

واجبات کاتنازع: کے الیکٹرک اور حکومت ثالث مقررکرنے پر متفق